كوسوو میں بالكان ممالك كے علماء كی نشست كا انعقاد

IQNA

كوسوو میں بالكان ممالك كے علماء كی نشست كا انعقاد

19:25 - May 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1922126
بين الاقوامی گروپ: كوسوو كے دارالحكومت "پريشٹينا" میں ۱۱ مئی كو بالكان ممالك كے علماء اور آئمہ جماعت كی نشست كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے medya73 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كوسوو كی اسلامی يونين كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست كا مقصد بالكان ممالك كے علماء كے درميان تعاون كو فروغ دينا ہے اور یہ نشست ۱۳ مئی تك جاری رہے گی۔
تركی، كوسوو، آلبانیہ، مقدونیہ، اسلوانيا، صربيا، يونان، بوسنيا، بلغاریہ اور كروشيا جيسے ممالك كے نمائندے اس نشست میں شركت كر رہے ہیں۔
577465

نظرات بینندگان
captcha