حرم مطہر امام حسين علیہ السلام میں اديان نامی سيمينار كا اختتام

IQNA

حرم مطہر امام حسين علیہ السلام میں اديان نامی سيمينار كا اختتام

13:06 - May 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1925104
بين الاقوامی گروپ: حرم مطہر امام حسين علیہ اسلام میں ۱۶ مئی كو "امت كی نجات میں علماء كا كردار" كے موضوع پر شروع ہونے والا سيمينار ۱۷ مئی كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقلكيا ہے كہ آستان مقدس امام حسين علیہ اسلام كے متولی حجۃ الاسلام والمسلمين "عبدالمہدی الكربلائی" كی صدارت اور "بغداد" كے "الامام الشافعی" انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ركن "علی كاظم سلطان" نے اس بارے میں كہا ہے كہ عراق كے تمام صوبوں كے مختلف اديان كے علماء اور قائدين نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے دنيا والوں كو یہ پيغام ديا ہے كہ عراق كے مختلف اديان اور فرقوں كے پيروكار عراقی پرچم كے نيچے امن كی زندگی گزار رہے ہیں۔
581012

نظرات بینندگان
captcha