زمبابوے میں قرآن كريم اور احكام كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں قرآن كريم اور احكام كے تعليمی كورس كا انعقاد

14:54 - May 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1925523
فن وثقافت گروپ: زمبابوے كے شہر "اكچوراس" كے اسلامی سنٹر كے بورڈ آف ٹرسٹيز كے ايك ركن "سليمان ہافكردون" نے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" سے ملاقات كے دوران اس سنٹر میں قرآنی كريم اور احكام كے تعليمی كورس كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق "سليمان ہافكردون" نے اس ملاقات میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس علاقے كے مسلمان، اہل بيت(ع) سے محبت ركھتے ہیں اور وہ ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار اور مختلف مناسبت كی چھٹيوں كے دوران اس اسلامی سنٹر میں حاضر ہو كر قرآن كريم اور اسلامی احكام كی تعليم حاصل كرتے ہیں۔
اسدی موحد نے بھی اكچوراس كے اسلامی سنٹر كے وزٹ كرنے كا وعدہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وزٹ كے دوران اس سنٹر میں اسلامی تعليم كی توسيع كے طريقوں كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
581902

نظرات بینندگان
captcha