ہيومن رائٹس كی يورپی عدالت ميناروں كی تعمير كی پابندی كا جائزہ لے رہی ہے۔

IQNA

ہيومن رائٹس كی يورپی عدالت ميناروں كی تعمير كی پابندی كا جائزہ لے رہی ہے۔

14:22 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927153
بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كے دارالحكومت "بروكسل" میں ہيومن رائٹس كی يورپی عدالت نے سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی كی وجہ سے اس ملك كے خلاف بعض اسلامی انجمنوں اور آرگنائزيشنز كی درخواست كو قبول كر كے اس موضوع كا جائزہ لے رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہيومن رائٹس كی يورپی عدالت نے سوئٹزرلينڈ كو ۱۵ ستمبر كی آخری مہلت دی ہے تاكہ وہ اسلامی انجمنوں اور آرگنائزيشنز كی شكايت كے بارے میں اپنے موقف كو واضح كرے۔
ياد رہے كہ يورپ كی چند اسلامی انجمنوں اور آرگنائزيشنز منجملہ سوئٹزرلينڈ كی ۴ اسلامی انجمنوں نے سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی كے قانون كی منظوری كی وجہ سے اس ملك كے خلاف بروكسل میں ہيومن رائٹس كی يورپی عدالت میں شكايت كی ہے۔
583120

نظرات بینندگان
captcha