بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الكوثر" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماريطانیہ میں مسجد الاقصی كی حمايت نامی فيسٹيول میں شريك مسلمان علماء نے مقاومت كے طريقہ كار پر سازش نہ كرنے اور فلسطينی عوام كی مادی اور معنوی حمايت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے امريكی اور اسرائيلی اجناس كے بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
۱۵ ہزار افراد كی شركت سے منعقد ہونے والے اس فيسٹيول میں اسلامی ممالك كے قائدين سےمطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ قدس شريف كے عوام كی معنوی اور مادی حمايت میں اپنی ذمہ داريوں كو پورا كریں اور اس بارے میں كسی قسم كی نرم پاليسی سے اجتناب كریں۔
583341