كربلا میں اديان سيمينار كا انعقاد، اسلام كے نظریہ وحدت كی عكاسی كرتا ہے

IQNA

كربلا میں اديان سيمينار كا انعقاد، اسلام كے نظریہ وحدت كی عكاسی كرتا ہے

14:17 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927165
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد صدرالدين قبانچی" نے حرم مطہر امام حسين(ع) میں اديان سيمينار كے انعقاد كو سراہتے ہونے اسے اسلام كے نظریہ وحدت كی عكاسی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "alqubanchi.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين قبانچی نے ۲۱ مئی كو نجف اشرف كے امامبارگاہ "الفاطمیہ" میں نماز جمعہ كے خطبوں میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ آستان مقدس امام حسين(ع) كی كوششوں سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں عراق كے تمام اديان كے دانشوروں او اسلامی شخصيات نے شركت كی ہے اور یہ سيمينار اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ دين اسلام اور مسلمان علماء وحدت كو كس قدر اہميت ديتے ہیں۔
انہوں نےعراق میں اہل بيت(ع) كے شيعوں كے خلاف القاعدہ كی دھمكيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ القاعدہ كا كوئی دين نہیں ہے اور ان كے اقدامات اور بيانات كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہے۔
582940

نظرات بینندگان
captcha