كويت كے حفظ قرآن سنٹرز كے فائنل امتحان كا آغاز

IQNA

كويت كے حفظ قرآن سنٹرز كے فائنل امتحان كا آغاز

14:15 - May 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1927820
بين الاقوامی گروپ: كويت كے حفظ قرآن سنٹرز كا فائنل امتحان ۲۳ مئی سے شروع ہو كر جون تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الانباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ قرآنی امور كی كوششوں سے یہ فائنل امتحان اس ملك كی سب سے بڑی مسجد میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس قرآنی امتحان میں كويت كے چھ صوبوں كے حفظ قرآن كريم سنٹرز كے ۱۳ ہزار سے زائد طلباء و طالبات شركت كر رہے ہیں جن سے حفظ، تجويد اور ترتيل قرآن كريم كا امتحان ليا جا رہا ہے۔
583631

نظرات بینندگان
captcha