سعودی عرب میں طلباء كے سالانہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں طلباء كے سالانہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:15 - May 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1927822
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كی "محمد بن سعود" اسلامی يونيورسٹی سے وابستہ اعلی سنٹرز اور كالجوں كے طلباء كے درميان ۲۴ مئی كو حفظ اور تجويد قرآن كريم كے سالانہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياض شہر كی "محمد بن سعود" يونيورسٹی كے طلباء كے امور كے سربراہ "عبدالرحمن بن عبداللہ الصغير" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ، تجويد، كامل قرآن كريم، قرآن كے دس سپاروں كے حفظ اور تجويد اور پانچ سپاروں كے حفظ اور تجويد كے شعبوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے پہلی پانچ پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ۲۹ ہزار سعودی رہال انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
583646

نظرات بینندگان
captcha