مكہ مكرمہ میں اسلامی معيشت كے موضوع پر پہلی نشست كا اہتمام

IQNA

مكہ مكرمہ میں اسلامی معيشت كے موضوع پر پہلی نشست كا اہتمام

14:05 - May 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1929698
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں "ام القرا" يونيورسٹی میں ۱۰ دسمبر سے ۱۶ دسمبر تك اسلامی معيشت كے موضوع پر پہلی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "events.alriyadh.gov.sa" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ام القراء" يونيورسٹی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں ترقی اور توسيع كے لئے اپنے ذخائر سے استفادہ كرنے كے لئے اسلامی ممالك كی مشكلات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس نشست میں اسلامی ممالك كے درميان دو طرفہ تجارت اور اس كے مواقع اور فوائد اسلامی ممالك میں دو طرفہ تجارت كو درپيش مسائل اور اسلامی ممالك میں سرمایہ كاری اور پروڈكشن میں اضافہ كرنے كے طريقے جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
586132

نظرات بینندگان
captcha