لندن يونيورسٹی میں "تفسير قرآن سے آگاہی" كے موضوع پر تعليمی نشست كا اہتمام

IQNA

لندن يونيورسٹی میں "تفسير قرآن سے آگاہی" كے موضوع پر تعليمی نشست كا اہتمام

11:58 - June 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1932548
ثقافتی گروپ: لندن يونيورسٹی كے "كوئين مری" كالج میں ۶ جون كو "تفسير قرآن كريم سے آگاہی" كے موضوع پر ايك تعليمی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iidr" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی قرآنی مطالعاتی اكیڈمی "BAQS" كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس تعليمی نشست كا مقصد اسلامی كلاسك علوم كی مہم ترين ابحاث كے عنوان سے علم تفسير قرآن كريم سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
اس تعليمی نشست میں تفسير كا معنی اور اہميت، تاريخی نظر میں تفسير، تفسير كے ماخذ، تفسير كی اقسام، قديمی تفسير كی كتابوں كا تعارف، علمائے تفسير، بيسویں صدی میں تفسير اور عربی زبان كے سيكھنے كی اہميت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
588452

نظرات بینندگان
captcha