تركی كے دينی مدارس كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

تركی كے دينی مدارس كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

13:25 - June 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1933515
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كے شہر "ريزہ" میں ۳۱ مئی كو اس ملك كے امام خاطب دينی مدارس كے طلباء سے مخصوص اذان اور حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے kastamonupostasi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی وزارت قومی تعليم كے شعبہ دينی كی كوششوں سے یہ مقابلے ريزہ شہر كے اسلامی و ثقافتی سنٹر "اسماعيل قہرمان" میں منعقد ہوئے ہیں جن میں تركی كے مختلف علاقوں كے امام خاطب دينی مدارس كے منتخب افراد نے حصہ ليا ہے۔
تركی كے وزارت قومی تعليم كے شعبہ دينی امور كے انچارج "عرفان آيجان" نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كيا۔
انہوں نے كہا كہ قرآن كريم كی خدمت كی ثقافت كے فروغ كا ايك طريقہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہے اور مجھے اميد ہے كہ ۲۰۱۰ء كو قرآن كريم كا سال قرار دينے كی وجہ سے تركی كی اسلامی سرگرميوں میں خاظرخواہ اضافہ ہو گا۔
589830

نظرات بینندگان
captcha