تركی كے دينی مدارس كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

تركی كے دينی مدارس كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

13:32 - June 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1933851
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كی "سكاريا" يونيورسٹی میں ۶ جون كو اس ملك كے امام خاطب دينی مدارس كے طلباء كے درميان قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے internethaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ سكاريا كے محكمہ تعليم كے انچارج "مراد يازئجی" سكاريا كی قومی تعليم كے مختلف شعبوں كے انچارج "ظفر لونٹ سویہان" امام خاطب مڈل سكول كے سربراہ "قادر گزر" اور تركی كے الہيات كالجوں كے پروفيسر ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
تركی كے گيارہ علاقوں كے منتخب افراد ۶ جون كو سكاريا يونيورسٹی ہال میں حاضر ہو كر ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
590573

نظرات بینندگان
captcha