بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جدہ میں يكم جون كو منعقد ہونے وعالے اس اجلاس میں عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" عالمی انجمن حفظ اور قرآن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن علی بصفر" اور اس انجمن كی اداری كونسل كے اراكين نے شركت كی ہے۔
اس اجلاس میں جدہ شہر میں ۵ سے ۷ جون كو منعقد ہونے والے تعليم قرآن كريم كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كے انتظامات كے بارے میں بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
590431