برازيل میں "اسلام سے آگاہی" كے موضوع پر پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

برازيل میں "اسلام سے آگاہی" كے موضوع پر پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:11 - June 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1933858
ثقافتی گروپ: عالمی انجمن تعارف اسلام كی كوششوں سے برازيل كے شہر "سائوپولو" میں "جنوبی امريكہ كے علاقے میں اسلام سے آگاہی" كے موضوع پر پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن تعارف اسلام كے سيكرٹری جنرل "حبيب بن محمد الحارثی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ۳۱ مئی كو شروع ہونے والے اس سيمينار میں جنوبی امريكہ كے اسلامی تبليغاتی ميدان كے بعض سرگرم عمل مسلمان شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمان اقليتوں كے نزديك اسلام كے تعارف كی ثقافت كی تقويت كرنا ہے اور اس سيمينار كے ساتھ ساتھ مسلمان محققين كی شركت سے مختلف دينی، ثقافتی اور تعليمی وركشاپز بھی منعقد ہو رہی ہیں۔
590594


نظرات بینندگان
captcha