جدہ میں تعليم قرآن كريم كے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

جدہ میں تعليم قرآن كريم كے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

11:32 - June 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1934766
ثقافتی گروپ: عالمی انجمن حفظ قرآن كی كوششوں سے ۵ جون كو سعودی عرب كے شہر "جدہ" میں تعليم قرآن كريم كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے مختلف ممالك كے ۳۰۰ سےزائد قرآنی علوم كے ماہرين، مفتی، يونيورسٹيز كے اساتذہ اور علمی شخصيات شركت كرتے ہوئے، علوم قرآن كريم كی اہميت، قرآن كريم انسٹیٹيوٹز میں تعليمی اور مينجمنٹ كے طريقوں كو توسيع، قرآن كريم كی تعليم كو درپيش مشكلات اور ان كے راہ حل كا جائزہ، قرآن كريم كی تعليم میں نبوی(ص) روشن كی وضاحت جيسے موضوعات پر ۲۱ مضامين كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والی كمیٹی كی خصوصی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبد المحسن التركی" نے شركت كی ہے۔
591395
نظرات بینندگان
captcha