برصغير كے نامہ نگاروں كا خبررساں ايجنسی ايكنا كا وزٹ

IQNA

برصغير كے نامہ نگاروں كا خبررساں ايجنسی ايكنا كا وزٹ

12:03 - June 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1936808
ثقافتی و سماجی گروپ: پاكستان اور سری لنكا كے بعض دينی، سياسی حكام اور نامہ نگاروں نے ۸ جون كو بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كا وزٹ كرتے ہوئے اس كے مختلف شعبوں كے بارے میں معلومات حاصل كیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كی قومی اسمبلی كے ركن "سيد اقبال حيدر" سری لنكا كی پارليمنٹ كے ركن "مولوی شيخ محمد حسن" روزنامہ جنگ پاكستان كے ایڈیٹر "جاويد احمد" روزنامہ "عوام" پاكستان كے ایڈیٹر "وسيم احمد" پاكستان كے معروف تجزیہ نگار اور مولف "الطاف شيخ" روزنامہ "بلوچستان نيوز" پاكستان كے ایڈیٹر "محمد انور ناصر" پاكستان ٹی وی تجزیہ نگار "ذاكر حسين درانی" پاكستان يونيورسٹی كے پروفيسر اور محقق "امان اللہ شاہ زی" ڈی جی ہری يونيورسٹی كے الہيات كےپروفيسر "غلام حيدر حيدری" اور سری لنكا كے روزناموں كے كئی نامہ نگاروں نے خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے دفتر میں حاضر ہو كر اس ايجنسی كے مختلف شعبوں كا وزٹ كرتے ہوئے اس خبررساں ايجنسی كی سرگرميوں سے آگاہ ہوئے ہیں۔
593954

نظرات بینندگان
captcha