جرمنی میں حفظ قرآن كريم كےمقابلوں كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں حفظ قرآن كريم كےمقابلوں كا انعقاد

12:16 - June 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1936827
قرآنی سرگرمياں گروپ: امارات كےشہر شارجہ كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور كے مركزی آفس كی كوششوں سے جرمنی كے "ولفسبورگ" اور "نبسبرگ" شہروں كے اسلامی اور ثقافتی سنٹر میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۸ جون كو شروع ہونے والے ان مقابلوں میں نوجوان اور جوان لوگ شركت كر رہےہیں۔
امارات كے شہر شارجہ كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور كے مركزی آفس نےكہا ہے كہ ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے جوانوں كے لئے نفيس انعامات كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ مركزی آفس اسپين كے شہر "گراناڈا" كے اسلامی وثقافتی سنٹر میں بھی حفظ قرآن كريم كے مقابلے منعقد كرنے كا ارادہ ركھتا ہے۔
593820

نظرات بینندگان
captcha