اردن كے علاقے بنی كنانہ میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كا انعقاد

IQNA

اردن كے علاقے بنی كنانہ میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كا انعقاد

12:30 - June 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1937323
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے علاقے بنی كنانہ كے محكمہ اوقاف كی كوششوں سےموسم گرما میں اس علاقے میں قرائت، تجويد اور تفسير قرآن كے كورسز منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے صوبے اربد كے علاقے بنی كنانہ كےمحكمہ نے ان قرآنی كورسز كے لئے سنٹرز كو منعقد كيا ہے جس میں سے ۷۵ سنٹرز میں طالبات كےلئے كورسز منعقد ہو رہے ہیں۔
ان قرآنی كورسز كے انعقاد كا مقصد معاشرے میں اخلاقی اقدار كی تقويت اور موسم گرما میں طلباء وطالبات كے فراغت كے اوقاف سے بہترين استفادہ كرنا ہے۔
صوبہ اربد كےمحكمہ اوقاف كے انچارج نے اس بارے میں كہا ہے كہ بنی كنانہ میں قرآنی سنٹرز كی سرگرميوں كا آغاز ۱۹ جون سے شروع ہو گا اور یہ دو مہينوں تك جاری رہے گا۔
593985

نظرات بینندگان
captcha