پاكستان كے شہر كوئٹہ كے ادارہ قرآن و عترت كی سرگرميوں كی وضاحت

IQNA

پاكستان كے شہر كوئٹہ كے ادارہ قرآن و عترت كی سرگرميوں كی وضاحت

12:32 - June 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1938062
قرآنی سرگرمياں گروپ: پاكستان كے صوبے بلوچستان كے شہر كوئٹہ كے ادارہ قرآن و عترت كی مہم ترين سرگرميوں میں سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد اور اس صوبے كے ۷۰ سے زائد علاقوں میں ناظرہ اور تجويد قرآن كريم اور معارف اسلامی تعليمی سنٹرز كے قيام شامل ہیں۔
پاكستان كے شہر كوئٹہ كے ادارہ قرآن وعترت كے انچارج "ذكر حسن درانی" نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ادارہ قرآن وعترت كوئٹہ ۱۹۹۷ء میں تاسيس ہوا تھا اور اس وقت صوبہ بلوچستان كے ۷۰ سے زائد علاقوں میں قرآن كريم اور معارف اسلامی كے تعليمی سنٹڑز كا افتتا كر چكا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان تعليمی سنٹرز میں اس وقت ۱۶۰۰ طلباء و طالبات كو ۷۰ اساتذہ تعليم دے رہے ہیں اور ہر روز تين گھنٹے یہ كلاسیں منعقد ہوتی ہیں۔
انہوں نے كہا كہ اس ادارہ كی ديگر سرگرميوں میں سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہے اور یہ مقابلے ہر تين مہينوں كے بعد ان قرآنی سنٹرز میں منعقد ہوتے ہیں۔
593902

نظرات بینندگان
captcha