بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "الاقصی كے لئے قرآنی نسل" كے عنوان سے منعقد ہونے والے ان تعليمی كورسز میں فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور سے وابستہ قرآنی سنٹرز كے طلباء وطالبات شركت كر رہے ہیں۔
فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے ادارہ حفظ قرآن كريم كے انچارج "عماد الجنی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس قرآنی پروگرام كا مقصد موسم گرما كے اوقات فراغت میں طلباء كو حفظ قرآن كريم كی طرف راغب كرنا، قرآنی تعليمات كی بنياد پر قرآنی نسل كی تربيت اور طلباء كو اسلامی احكام سے آگاہ كرنا ہے۔
595141