قطيف میں امام ہادی(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

قطيف میں امام ہادی(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

12:37 - June 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1940170
ثقافتی گروپ: سعودی عرب كے صوبے قطيف میں ۱۵ جون كو حضرت امام علی النقی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "راصد" نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبے قطيف كے شہر "ام الحمام" كے "الزہراء" امام بارگاہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمين "حسن الخويلدی" شركت كر رہے ہیں۔
اسی طرح اسی صوبے كے شہر "العوامیہ كے "البتول" امام بارگاہ میں بھی امام ھادی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب كے شيعہ عالم دين "حسن العوامی" امام علی نقی علیہ السلام كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
596951

نظرات بینندگان
captcha