سعودی عرب میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

12:38 - June 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1940180
قرآنی سرگرمياں گروپ: سعودی عرب كے شہر مكہ مكرمہ میں ۲۷ دسمبر سے يكم جنوری تك حفظ قرآن كريم كا ۳۲۰واں بين الاقوامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Alriadh" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں اور اس ملك كے بادشاہ ملك عبداللہ كی نگرانی میں یہ مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو حفظ قرآن كی ترغيب دلانا، قرآنی تفاسير سے آگاہی، قرآنی تعليمات سے استفادہ اور مسلمانوں كے درميان قرآن كريم كی معرفت اور اس كی اہميت كو اجاگر كرنا ہے۔
596573

نظرات بینندگان
captcha