لندن میں عالم اسلام كے دانشوروں كا بين الاقوامی اجتماع

IQNA

لندن میں عالم اسلام كے دانشوروں كا بين الاقوامی اجتماع

13:05 - June 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1941066
ثقافتی گروپ: لندن میں ۱۸ سے ۲۰ جون تك امت اسلام كی واقعيات اور اہداف كا جائزہ لينے كے لئے عالم اسلام كے دانشوروں اور علماء كا بين الاقوامی اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس میں اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كی اعلی كونسل كے ركن آيت اللہ محسن اراكی شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی انجمن وحدت اسلامی كی كوششوں اور "امت اسلام كا مستقبل اور مشكلات" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اجتماع میں مختلف اسلامی مذاہب كے مسلمان دانشوروں اور علماء كے علاوہ بعض اسلامی تحريكوں كے قائدين شركت كر رہے ہیں۔
اس اجتماع میں غزہ كی پٹی كے محاصرہ، امت اسلام كی موجودہ مشكلات، مسلمانوں كی بيداری كے اسباب،
امت اسلام كو درپيش چيلنجز كاجائزہ اور مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كے لئے كوشش جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائےگا۔
597903

نظرات بینندگان
captcha