كلمبو كے قرآنی سكول میں سری لنكن بچوں كی بھرپور شركت

IQNA

كلمبو كے قرآنی سكول میں سری لنكن بچوں كی بھرپور شركت

13:08 - June 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1941071
قرآنی سرگرمياں گروپ: سری لنكا كے دارالحكومت "كلمبو" كے علاقے "ماليگا واٹہ" كا قرآنی سكول اس ملك كے مہم ترين قرآنی مراكز میں سے شمار ہوتا ہے كہ جس كے قرآنی پروگراموں میں سری لنكن بچے بھرپور شركت كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے " Arabic.islamic-call"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآنی سكول ۲۰۰۲ء میں عالمی انجمن تبليغ اسلام كی حمايت سے كلمبو میں بنايا گيا تھا جس میں سری لنكن بچوں كےلئے مختلف قسم كے اسلامی ثقافتی اور قرآنی پروگرام منعقد كیے جاتے ہیں۔
اس وقت سری لنكا كے ۹۲ طلباء و طالبات اس قرآنی سكول میں حاضر ہو اس مركز كے پروگراموں سے استفادہ كر رہے ہیں۔
598006

نظرات بینندگان
captcha