قطر میں قرآن كريم كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں قرآن كريم كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:39 - June 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1941504
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے "الميلينيوم" ہوٹل میں ۳۰ جون كو قرآن كريم كا پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں عالم اسلام كے بعض علماء اور قرآنی محقق شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے دارالقرآن الكريم كی اداری كونسل كے سربراہ "ابراہيم الابراہيم" نے اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ دوحہ كے علاقے "الدحيل" میں قطر كے وزير اوقاف ومذہبی "غيث الكواری" كی نگرانی میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد متغير اصولوں سے آگاہی كے ذريعے مسلمانوں كے دين اسلام پر اعتماد كو مضبوط كرنا ہے اور اس سيمينار كے ساتھ ساتھ قطر كے دارالقرآن الكريم كے پروگراموں اور سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد كی قدردانی كرنا ہے۔
598469

نظرات بینندگان
captcha