امارات كے شہر شارجہ میں اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

امارات كے شہر شارجہ میں اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

13:36 - June 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1941512
ثقافتی گروپ: شارجہ كا ادارہ مذہبی امور موسم گرما میں مڈل كے طلباء كے لئے اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا آغاز كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے شہر شارجہ كی "عبدالعزيز بن باز" مسجد میں دو ہفتے تك جاری رہنے والے اس كورس میں طلباء كو اسلامی عقائد، فقہ طہارت، فقہ نماز اور اسلامی اخلاق جيسےموضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
شارجہ كے ادارہ مذہبی امور نے كہا ہے كہ اسی طرح كورس میں علمی اور اسلامی موضوعات پر تقارير بھی ہوں گی جن كا مقصد جوانوں كو دين اسلام كی تعليم اور اقدار سے آگاہ كرنا ہے۔
598614

نظرات بینندگان
captcha