بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی قومی گارڈ كے سربرہ كے مشير "متعب بن عبداللہ بن عبدالعزيز" نے اس بارے میں كہا ہے كہ حفظ قرآن كريم كے مختلف شعبوں میں یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں اور ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے ۶ لاكھ پچاس ہزار سعودی ريال كا انعقاد مقرر كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد فوجيوں میں دينی مسائل اور اعتدال كی تقويت اور انہیں، غلو، شدت پسندی اور فاسد اور منحرف افكار سے دور ركھنا ہے۔
599522