كتاب "ضياء القرآن" كی دوسری جلد كی ہندوستان میں تقريب رونمائی

IQNA

كتاب "ضياء القرآن" كی دوسری جلد كی ہندوستان میں تقريب رونمائی

14:20 - June 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1943139
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہندوستان كے اديب، شاعر اور دينی محقق زيرك حسين امروھوی" كی كتاب ضياء القرآن كی دوسری جلد كی تقريب رونمائی میں ۱۶ جون ۲۰۱۰ء كو ہندوستان كے شہر امروھھ میں منعقد ہوئی جس میں علماء اور محققين نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق رونمائی كی اس تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "كريم نجفی برزگر" نيو دہلی میں ايرانی تحقيقاتی سنٹر كے مديرعلی رضا قزوہ اور ہندوستانی محقق سيد شہوار حسين نقوی نے خطاب كيا ہے۔
اس تقريب میں جامعۃ المصطفی العالمیہ "المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی" كے ہندوستان میں نمائندے حجت الاسلام والمسلمين مہدوی نے بھی شركت كی۔
كتاب ضياء القرآن كی دوسری جلد پر مقدم حجت الاسلام سيد شہوار حسينی نقوی نے تحرير كيا ہے اور اس كو كتاب شہر امروھھ میں "ميرانيسں اكیڈمی" نے شائع كيا ہے۔
ياد رہے كہ اس كتاب كی پہلی جلد ايك سو سال قبل شائع ہوئی ہے۔
599961

نظرات بینندگان
captcha