بلاروس میں ايرانی ثقافتی ہفتے كا اختتام

IQNA

بلاروس میں ايرانی ثقافتی ہفتے كا اختتام

13:48 - June 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1943761
ثقافتی گروپ: بلاروس كے دارالحكومت مينسك كے آرٹ پيلس سنٹر میں ۱۴ جون كو شروع ہوںے والا ثقافتی ہفتہ ۲۰ جون كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے جس میں ايرانی سے گئےہوئے ۵۰ ماہرين نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تہران كی ميونسپل كمیٹی كی آرٹ ثقافتی آڑگنائزيشن كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ثقافتی ہفتے میں ايران كے ۵۰ ماہرين آرٹ نے خطاطی، پينٹنگ،مٹی كے برتن بنانے اور ايرانی لباس جيسے مختلف شعبوں میں اپنے فن پاروں كو پيش كيا ہے۔
اس ثقافتی ہفتے میں "ايرانی عورت"، "آج كا ايران" اور " قالين بنانے " جيسے موضوعات پر نمائش بھی لگائی گئی ہے۔
601132

نظرات بینندگان
captcha