بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عادل الفلاح نے اس پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت قرآن كريم كے سنٹرز ايك منظم ادارے ہیں جو قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كی تعليمات كی بنا پر نوجوان نسل كی تربيت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت عرصہ دراز سے مساجد اور مكتب خانوں كے ذريعے حفظ قرآن كريم میں مشہور ہے اور كويت كی وزارت اوقاف نے قرآن كريم كی ثقافت كی ترويج كے سلسلے میں شعبہ قرآنی امور اور اسلامی تحقيقات كی تاسيس كی ہے۔
600631