قطيف میں امام محمد تقی(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

قطيف میں امام محمد تقی(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

12:15 - June 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1944420
ثقافتی گروپ: صوبہ قطيف كے شہر "العوامیہ" كی امام حسين(ع) مسجد میں ۲۲ جون كو امام محمد تقی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "راصد" نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام میں مكتب اہل بيت(ع) كے چاہنے والوں نے شركت كی ہے اور صوبہ قطيف كے شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين "جعفر الرابح" نے امام محمد تقی علیہ السلام كی سيرت طيبہ اور اخلاقی فضائل كے بارے میں تقرير كی ہے۔
اس كے بعد اہل بيت(ع) كے شعراء اور ذاكراين نے امام علیہ السلام كی شان میں مديحہ سرائی كی ہے۔
601476

نظرات بینندگان
captcha