بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمعيت قرآن كريم سری لنكا كے سربراہ شيخ زين الدين محمد عارف نے عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل عبداللہ عبدالمحسن التركی سے ملاقات كے دوران اس ملك میں قرآنی سرگرميوں كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی انجمن اسلام سے وابستہ عالمی انجمن حفظ قرآن كے تعاون سے یہ جمعيت سری لنكا میں حفظ، تجويد اور قرآن كريم كی تعليم كی نگرانی كرتی ہے۔
601504