كويت میں "ختم قرآن كريم" كے شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

كويت میں "ختم قرآن كريم" كے شارٹ كورس كا انعقاد

12:50 - June 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1945694
قرآنی سرگرمياں گروپ: كويت كی خيراتی انجمن "النجاۃ" سے وابستہ كمیٹی "المنابر القرآنیہ" كے انچارج قيس الرفاعی نے موسم گرما میں ختم قرآن كريم كے شارٹ كورس كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قيس الرفاعی نے اس بارے میں كہا كہ یہ قرآن كورس ۲۷ جون سے شروع ہو رك ۵ اگست تك جاری رہے گا اور اس كورس كے انعقاد كا مقصد موسم گرما كی تعطيلات میں طلباء كے فراغت كے ايام سے بہتر استفادہ كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كورس تين مرحلوں میں منعقد ہو رہا ہے جس كے پہلے مرحلے میں قرآن كريم كی تلاوت، دوسرے مرحلے میں ۱۰ سپاروں اور تيسرے مرحلے میں تين سپاروں كے حفظ جيسے پروگرام شامل ہیں۔
603269

نظرات بینندگان
captcha