سوڈان میں اسلامی فقہ كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

سوڈان میں اسلامی فقہ كے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:12 - June 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1946517
ثقافتی گروپ: سوڈان میں ۲۲ سے ۲۴ جون كو اسلامی فقہ كا دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں سوڈان كے صدر اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حامد ملكوتی اور ايرانی سفير جواد ترك آبادی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دنيا كے مختلف ممالك كے ۳۰۰ سے زائد دانشوروں اور ماہرين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد شرعی احكام كے سائے میں موجودہ انسانی زندگی كے مسائل كا جائزہ لينا ہے۔
سوڈان كے صدر عمر البشير نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں تمام سماجی امور میں شرعی احكام كے دقيق نفاز كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جب تك انسان شرعی احكام كا پابند ہو گا اس وقت تك كوئی مشكل پيش نہیں آئے گی۔
604133

نظرات بینندگان
captcha