مانچسٹر میں "تفسير سورہ واقعہ" كے موضوع پر تعليمی نشست كا اہتمام

IQNA

مانچسٹر میں "تفسير سورہ واقعہ" كے موضوع پر تعليمی نشست كا اہتمام

11:51 - June 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1948008
ثقافتی گروپ: برطانیہ كے شہر مانچسٹر میں واقع مسلم يوتھ فاؤنڈيشن كی دفتر میں ۱۰ جولائی كو "تفسير سورہ واقعہ" كے موضوع پر ايك تعليمی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكناۡ" نے "IIDR" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی قرآنی مطالعاتی اكیڈمی (BAQS) كی كوششوں سے اس تعليمی نشست میں كائنات كے خالق، روز قيامت كے ايك يقينی اور غير قابل انكار دن، قيامت كے دن اس دنيا كا تباہ ہو جانا، قيامت كے دن انسانوں كا تين گروپوں میں تقسيم ہو جانا، جنتيوں كا ثواب اور جہنميوں كا عذاب جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس كے علاوہ اس نشست میں سورہ واقعہ كی خصوصيات اور تاريخ، حتمی موت كے دلائل، اعمال كے بارے میں جواب دہی، آخرت میں جزاء و ثواب جيسے مسائل كی تعليم بھی دی جائےگی۔
604798

نظرات بینندگان
captcha