بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے دارالقرآن الكريم كی اداری كونسل كے سربراہ "ابراہيم الابراہيم" نے اس بارےمیں كہا ہے كہ دوحہ شہر كے علاقے "الدحيل" میں دارالقرآن الكريم قطر كے جديد مركز كے افتتاح كی مناسبت سے قطر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "غيث بن مبارك الكواری" كی نگرانی میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ قطر میں قرآنی منصوبوں كی حمايت كرنےوالے بعض افراد اور انسٹیٹيوٹز كی قدردانی كا پروگرام بھی منعقد ہو رہا ہے۔
اور ۱۹۹۸ء میں تاسيس ہونے والے دارالقرآن الكريم قطر كی سائٹ كا بھی افتتاح ہو گا۔
606790