حفظ قرآن كريم كے مقابلے میں حصہ لينے كے لئے برطانوی مسلمانوں كو دعوت

IQNA

حفظ قرآن كريم كے مقابلے میں حصہ لينے كے لئے برطانوی مسلمانوں كو دعوت

14:10 - July 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1949986
قرآنی سرگرمياں گروپ: بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ "رایٹ اسٹارٹ" نے پورے برطانیہ میں مسلمانوں كے لئے حفظ قرآن كريم كے مقابلے كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "البشير" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " قرآن پڑھو اور ترقی كرتے جاؤ" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس مقابلے كا مقصد مغربی معاشروں میں دينی سرگرميوں كو انجام دينے كے لئے مسلمانوں كو رغبت دلانا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ ۴ مرحلوں پر مشتمل ہے اور ان مقابلوں كے اختتام پر لندن كی اصلی مسجد میں ۱۰ اكتوبر كو ايك پروگرام منعقد ہو گا۔
جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
608111

نظرات بینندگان
captcha