بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ماريطانیہ كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۷ جون كو شروع ہونے والے یہ مقابلے ۳۰ جون كو اختتام پذير ہوئےہیں۔
ماريطانیہ كے اسلامی ارشاد كے انچارج "سيدی محمد ولد الشواف" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران قرآن كريم كی عظمت اور حفظ قرآن كريم كی اہميت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے ان مقابلوں كے انعقاد میں تعاون كرنے كی بنا پر عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كا شكریہ ادا كيا ہے۔
607750