ماريطانیہ میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كے مقابلوں كا اختتام

IQNA

ماريطانیہ میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كے مقابلوں كا اختتام

14:06 - July 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1949995
قرآنی سرگرمياں گروپ: ماريطانیہ كے دارالحكومت "نواكچٹ" كی عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كی نگرانی میں ۷ جون سے شروع ہونے والے حفظ اور تجويد قرآن كے مقابلے اپنےاختتام كو پہنچے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ماريطانیہ كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۷ جون كو شروع ہونے والے یہ مقابلے ۳۰ جون كو اختتام پذير ہوئےہیں۔
ماريطانیہ كے اسلامی ارشاد كے انچارج "سيدی محمد ولد الشواف" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران قرآن كريم كی عظمت اور حفظ قرآن كريم كی اہميت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے ان مقابلوں كے انعقاد میں تعاون كرنے كی بنا پر عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كا شكریہ ادا كيا ہے۔
607750

نظرات بینندگان
captcha