جرمنی كے شيعہ وفد كی امام حسين علیہ السلام كی روضہ مطہر كی زيارت

IQNA

جرمنی كے شيعہ وفد كی امام حسين علیہ السلام كی روضہ مطہر كی زيارت

10:53 - July 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1950493
ثقافتی گروپ: جرمنی میں مكتب تشيع كی اقدار اور تعليمات سے جوانوں كو آگاہ كرنے اور مجالس عزاء كے انعقاد میں سرگرم عمل جرمنی كے رائٹروں اور شيعہ ماہرين كا ايك وفد ۲ جولائی كو حرم مطہر امام حسين علیہ السلام كی زيارت سے مشرف ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كی دعوت پر یہ جرمن وفد عراق آيا ہوا ہے۔
جرمن وفد كے ايك ركن "علی كونڈ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ جرمنی كے شيعہ ماہرين اور رائٹر پہلی مرتبہ امام حسين علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام كے حرم مطہر كی زيارت سے مشرف ہو رہے ہیں۔
608467

نظرات بینندگان
captcha