پورے بوسنيا میں "ثقلين" نامی گروپ كی مديحہ سرائی كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

پورے بوسنيا میں "ثقلين" نامی گروپ كی مديحہ سرائی كے پروگرام كا انعقاد

10:53 - July 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1950508
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ بين الاقوامی تبليغ سنٹر سے گئے ہوئے ثقلين نامی مديحہ سرائی كےگروپ نے بوسنيا كے مختلف شہروں میں مختلف قرآنی پروگرام منعقد كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے اس گروپ نے بوسنيا كا سفر كيا ہے اور اس وقت تك اس نے بوسنيا كے مختلف شہروں میں قرآنی پروگرام منعقد كیے ہیں۔
بوسنيا كے مسلمانوں كا ايك خصوصی دعا كا پروگرام منعقد ہوتا ہے جيسے آيوتويتسا كا نام ديا جاتا ہے اور مديحہ سرائی كے اس گروپ نے اس مذہبی اور قومی پروگرام میں مديحہ سرائی كی ہے۔
608294

نظرات بینندگان
captcha