لندن میں قواعد تجويد قرآن كريم كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

لندن میں قواعد تجويد قرآن كريم كے تعليمی كورس كا انعقاد

13:13 - July 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1952198
قرآنی سرگرمياں گروپ: لندن كے تعليم قرآن انسٹیٹيوٹ "طيبون" میں ۱۲ جولائی سے ۲۷ جولائی تك طلباء سے مخصوص قواعد تجويد قرآن كريم كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Tayyibun" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی كورس میں مخارج حروج اور قرائت كے ابتدائی طريقوں كی تعليم، قرآن كريم كی چھوٹی آيات كے لكھنے كی تعليم، تجويد كے بنيادی قواعد اور صوت كی تعليم اور قواعد تجويد كی تعليم جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد مسلمان طلباء كو قرائت قرآن كريم كی تعليم اور قرآن كريم سے انس پيدا كرنے كے لئے انہیں ترغيب دلانا ہے۔
610017

نظرات بینندگان
captcha