بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے استنبول كی "زينبیہ" مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دينی اور علمی سنٹر كے افتتاح كا مقصد معتبر دستاويزات پر بھروسہ كرتےہوئے تركی كے سماجی ڈھانچے میں جعفری شيعوں كے تاريخی اورثقافتی كرادار كا جائزہ لينا ہے۔
یہ سنٹر عالم اسلام كے شيعہ اور سنی علماء كی شركت سے نشستوں كے انعقاد اور علمی اور تحقيقی جرائد اور كتابوں كی اشاعت كے ذريعے تركی كے اسلامی تمدن كی ترقی میں جعفریہ شيعوں كے مقام پر بحث وگفتگو كرے گا۔
610374