تاتارستان میں "مسائل حج كا جائزہ" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں "مسائل حج كا جائزہ" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

15:15 - July 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1953356
ثقافتی گروپ: كويت اور انڈونيشيا كی وزارت اوقاف كی كوششوں اور تاتارستان كے حج وزيارت سنٹر كی شركت سے ۶ جولائی كو تاتارستان كے شہر "قازان" میں "مسائل حج كا جائزہ" كے موضوع پر نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے tatar-inform كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۷ جولائی كو اختتام پذيرہونے والے اس سيمينار كے شركاء نے حج كے لئے جانے والے تاتاری زائرين كی مشكلات اور مسائل كا جائزہ ليا ہے۔
اس دو روزہ نشست میں اسلامی مقدس مقامات كے سفر كے سلسلے میں انڈونيشيا كے سيروسياحت كے معتبر دفاتر كا تعارف، زائرين كی سلامتی كے بارے میں گفتگو جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
611472

نظرات بینندگان
captcha