تہران كے بين الاقوامی مقابلوں میں سری ليون كے حافظ كی شركت

IQNA

تہران كے بين الاقوامی مقابلوں میں سری ليون كے حافظ كی شركت

12:46 - July 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1953360
قرآنی سرگرمياں گروپ: سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے سری ليون كے ايك حافظ تہران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے تہران آ رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی سفارتخانے اور محكمہ اوقاف و خيراتی امور كے درميان باہمی تعاون سے سری ليون كے حافظ كل قرآن كريم "عبدالقدوس جالو" تہران كے ۲۷ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
سری ليون كے یہ حافظ ۶ جولائی كو فری ٹاؤن سے تہران كے لئے روانہ ہوتے ہیں۔
تہران كے ۲۷ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۹ سے ۱۴ جولائی كو منعقد ہو رہے ہیں۔
611104

نظرات بینندگان
captcha