قطيف میں بعثت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

قطيف میں بعثت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

12:41 - July 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1954107
ثقافتی گروپ: سعودی عرب كے شہر قطيف میں ۹ جولائی كو بعثت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے ايك جشن منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر قطيف میں رسول اكرم(ص) كی بعثت كی مناسبت سے اس شہر كی "الرسول الاعظم(ص)" نامی مسجد میں جشن كا ايك پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں سعودی عرب كے شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين "منير آل محمود" نے مبعث نبوی(ص) اور پيغمبراكرم(ص) كے واقعہ معراج كے بارے میں تقرير كی ہے۔
جشن كے اس پروگرام میں لوگوں كی بہت زيادہ تعداد نے شركت كی ہے اور شيعہ شعراع اور مداح اہل بيت(ع) بعثت نبوی اكرم(ص) كے بارے میں مديحہ سرائی كی ہے۔
612347
نظرات بینندگان
captcha