بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Star كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول جمعہ كے دن ڈنمارك میں مقيم فلسطينی ڈائريكٹر "عمر شرقاوی" كی فلم "ميرا باپ حيفا كارہنے والا ہے" كی نمائش سے شروع ہوا تھا اور اس چار روزہ فيسٹيول میں تاريخ اور تمدن فلسطين سےمربوط گيارہ فلمیں دكھائی گئی ہیں۔
عمر شرقاوی نے اس فيسٹيول میں صیہونی حكومت كے آزادی قافلے پر حملے كےبارے میں ايك فلم بنانے كے اپنے فيصلہ سے مطلع كرتے ہوئے دنيا والوں كو غزہ كی مظلوميت كی آواز پہنچانے كے لئے تركی كی كوششوں كو سراہا ہے۔
613526