آيسسكو نے ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كا ايوارڈ پاكستان كو ديا ہے

IQNA

آيسسكو نے ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كا ايوارڈ پاكستان كو ديا ہے

12:08 - July 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1954924
ثقافتی گروپ: آيسسكو نے اسلامی ممالك میں ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كا ايوارڈ پاكستان كے ايك تعليمی انسٹیٹيوٹ كو ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے دارالحكومت رباط میں ۱۲ جولائی كو آيسسكو كی انتظامی كونسل كی ۳۱ویں نشست كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجری" نے ناخواندگی كے خلاف جدوجہد كا ايوارڈ اس نشست میں موجود اسلامی جمہوریہ پاكستان كے نمائندے "امتياز قاضی" كو عطا كيا ہے۔
پاكستان نے ۲۰۱۰ء كو "تعليم سب كے لئے" كے عنوان سے ايك منصوبہ شروع كيا تھا جس كے تحت اس ملك كے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سكولوں كے افتتاح اور كلاسوں كے انعقاد جيسے اقدامات كیے گئے اور انہیں اقدامات كے تحت پاكستان كےبہت سے بچے اور جوان اس وقت اسلامی تہذيب وتمدن كے اصولوں كی تعليم حاصل كرنے میں مصروف ہیں۔
613406

نظرات بینندگان
captcha