كيمبرج میں ماحوليات مراعات نامی پہلی مسجد كی تعمير

IQNA

كيمبرج میں ماحوليات مراعات نامی پہلی مسجد كی تعمير

11:29 - July 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1955548
ثقافتی گروپ: برطانیہ كے شہر كيمبرج میں عنقريب ماحوليات كی مراعات كے بارے میں قرآنی تعليمات پر مبنی پہلی مسجد كی تعمير كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "treehugger" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا مقصد يورپ میں ديگر مساجد كی تعمير كے لئے مناسب نمونہ پيش كرنا ہے اور یہ مسجد ۴ ہزار مربع میٹر اور ۱۳ لاكھ پونڈ كی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔
اس مسجد كے بورڈ آف ٹرسٹيز كے چيئرمين "عبدالحكيم مراد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلامی تمدن، اسراف سےپرہيز اور ماحوليات كی حفاظت جيسے اصولوں پر قائم ہےاور یہ مسجد اس طرح بنائی جائے گی جو كم ترين انرجی كو استعمال كر كے زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كرے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد كا چھت سبز اور گنبد شيشے كا ہو گا اور اس كی اس طرح ڈيزائنگ كی جائے گی كہ سورج كی روشنی سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كيا جا سكے۔
قرآن كريم كی جنت كی صفت بيان كرنے كی بنا پر اس مسجد كی تعمير كی جائے گی۔
613815

نظرات بینندگان
captcha