تہران كے ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے والے انڈين قاری "سيد سليمان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے بارے میں ميرا نظریہ یہ ہے كہ اسلامی انقلاب كے بعد اس ملك میں قرآنی علوم اور اسلامی تہذيب كی ترويج كے لئے انتہائی اہم اقدامات كیے گئے ہیں اور اسلامی وحدت كے نعرے كےساتھ اس قسم كے پروگراموں كا انعقاد باعث فخر ہے۔
اس انڈين قاری نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے اس نعرے كی پيروی كرنے كی بھرپور كوشش كی ہے۔
اور يقيناً اس نعرے نے مسلمانوں كے درميان وحدت كے فروغ میں اہم كردار ادا كيا ہے اور میں نے ان مقابلوں میں دنيا كے تمام مسلمانوں كے درميان دوستی، يكجہتی اور بھائے چارے كا پيغام حاصل كيا ہے۔
613292